ابنا: کینیڈا کے وزیر دفاع غیر اعلانیہ طور پر آج افغانستان پہنچے۔ رپورٹ کے مطابق کینیڈا کے وزیر دفاع پیٹر مک کے دورۂ افغانستان کے دوران اپنے افغان ہم منصب سمیت افغانستان کے اعلی حکام سے ملاقات کریں گے۔کینیڈا کے وزیر دفاع کے دورۂ افغانستان کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئي ہیں۔دریں اثنا افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے میں بم دھماکے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق افغانستان کے شہر خوست میں آج ایک بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص مارا گيا جبکہ پانچ ديگر زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق یہ بم دھماکا ریموٹ کنٹرول کے ذریعہ کیا گیا۔...../169
9 نومبر 2012 - 20:30
News ID: 363676
کینیڈا کے وزیر دفاع اچانک افغانستان پہنچے ہیں۔